پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل،تاقیامت قائم رہیگا،سعود مجید
بہاولپور(بیورورپورٹ) پاکستان ہمارے اجداد کی قربانیوں کاثمراسے دشمنوں کے شرسے محفوظ رکھنے کیلئے ہمیں مثالی اخوت، بھائی چارے اوراتحاد کامظاہرہ کرناہوگا اس ملک کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کاخون شامل ہے یہ تاقیامت قائم رہے گاان خیالات کااظہار مشیروزیراعظم (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
پاکستان سینیٹرچوہدری سعودمجید نے یزمان میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں مسلم لیگی زعما بشارت علی، اجمل مسیح، محمدحسن ، چوہدری جاوید، ملک سراج احمد سمیت لیگی کارکنوں اورشہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی سینیٹرچوہدری سعودمجید نے کہاکہ یوم پاکستان ہمیں ایک قوم بننے کادرس دیتاہے ہمیں رنگ ونسل فرقہ بندی سے بالاترہوکر ملکی ترقی اوراستحکام کیلئے کام کرناہوگاانہوں نے کہاکہ موجودہ مسلم لیگی حکومت مستحکم پاکستان کے خواب کوشرمندہ تعبیر بنانے کیلئے انتہائی حب الوطنی سے کام کررہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری سعدمسعود نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرتیں یوم پاکستان ہمارے لیے تجدیدعہدکادن ہے اسوقت پاکستان کویکجہتی کی اشدضرورت ہے۔