لودھراں خانیوال روڈ کی تعمیر علاقے کیلئے گیم چینجر ہوگی،عبدالرحمن کانجو

لودھراں خانیوال روڈ کی تعمیر علاقے کیلئے گیم چینجر ہوگی،عبدالرحمن کانجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دنیاپور، قطب پور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی لودھراں آمدپر استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں لیگی کارکنوں کی بڑی ریلی زیر صدارت رکن قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو نے کی جو علی پیٹرولیم سے شروع ہوئی جہاں ایم پی ایز،چیئرمینز یو سی،وائس چیئرمینز،کونسلرز اور (بقیہ نمبر64صفحہ12پر )
ہزاروں لیگی کارکنوں نے موٹر سائیکلوں اورکاروں کے قافلوں کی صورت میں شمولیت اختیار کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لودھراں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے دلوں کو جیت لیا ہے۔لودھراں خانیوال شاہراہ کی دو رویہ تعمیر سے علاقے کے لئے تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔جس طرح سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے اسی طرح قومی شاہراہ ہمارے علاقے کے لئے گیم چینجر ہے۔اس موقع پر ایم پی اے عامر اقبال شاہ،جہانگیر سلطان بھٹہ نے کارکنوں کو 28مارچ کو لودھراں پہنچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتنا بڑا منصوبہ دے کر ہماری خوشی کا سامان کیا ہے آ پ لوگ لودھراں اپنی موجودگی یقینی بنا ئیں اور ان کا استقبال جوش و خروش سے کرکے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیں۔خطاب کے بعد سید امین شاہ بخاری نے خصوصی دعا کروائی گئی۔