رحیمیارخان میں جلسہ عام سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے،میاں مقصود احمد

رحیمیارخان میں جلسہ عام سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے،میاں مقصود احمد

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں رحیم یارخان اور بہاولپور کے جلسہ عام تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہونگے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ کی (بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ عام کرنا ہمارا جمہوری و آئینی حق ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ ضلعی انتظامیہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفا دار نہ بنیں اور جلسہ عام کے راستے میں روڑے اٹکانے کی بجائے انہیں سہولیات فراہم کرے ۔انہوں نے خبر دار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے ہتھکنڈوں سے باز آجائے جلسہ ہر حال میں ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہے جس کا وجود ہندوستان سمیت مغربی ممالک کو برداشت نہیں۔پاکستان مسلم امہ کی امنگوں کامرکز ہے۔تمام مسلم ممالک پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہمیں امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک متحرک فورم کی ضرورت ہے۔سب کو مل کر اس حوالے سے جدوجہد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت پاکستانی قوم اپنے دوستوں اور دشمنوں میں تفریق کرنا ہوگی۔ہندوستان کی ’’را‘‘،اسرائیل کی موساد اور امریکی سی آئی اے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے پاکستان کی سلامتی اور بقاء کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -