مسلمان خود پر بھی اسلام نافذ کریں

مسلمان خود پر بھی اسلام نافذ کریں

  

ملتان (سٹی رپورٹر) تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

حافظ سعید نے کہاہے کہ ہم اسلام کا نعرہ لگا کر سیکولرازم کی طرف بڑھ رہے ہیں اور بھارت سیکولرازم کا نعرہ لگا کر اپنے مذہب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارت کے سب سے بڑے صوبہ اترپردیش میں انتخابات میں نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت خالصتاً ایک ہندو ریاست بننے جا رہا ہے۔ اس صوبہ کی کل آبادی 14 کروڑ ہے جس میں60 فیصد ہندو،20فیصد دلت اور20 فیصد مسلمان ہیں۔ اس صوبہ میں بی جے پی کو زبردست کامیابی ملی ہے اور اُس نے دوتہائی سے زیادہ نشستیں جیت لی ہیں جبکہ مسلمان ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکے۔ یوگی ادیتیاناتھ جو انتہا پسند ہندو ہے اور عسکری تنظیم کا بانی ہے اُسے وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان اِس حالت کو صرف اِس وجہ سے پہنچا ہے کہ ہم نے اللہ اور رسولؐ سے غداری کی ہے۔ ابھی بھی وقت ہے ہم صراطِ مستقیم پر گامزن ہو جائیں۔ خود پر بھی اسلام نافذ کریں اور ریاست کو بھی حقیقی مسلمان بنائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -