سابق دور کی محرومیوں کا ازالہ ہوگیا

سابق دور کی محرومیوں کا ازالہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا:(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا ہے کہ ان کے چارسالہ دور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے حلقہ پی پی 233کے لئے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ دے کر سابقہ دور میں ہونے والی محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب نواحی گاؤں چک نمبر255ای۔بی میں معروف صنعت کار اور مسلم لیگی رہنما رانا غلام مرتضےٰ کی طرف سے دیئے گئے پر تکلف عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار احمد بھٹی،چیئرمین یو سی چوہدری زاہد رسول،غلام رسول زیدی سٹی صدر،میاں ممتاز لنگاہ، سردار فاروق احمد ڈوگر، کونسلرز چوہدری ایاز محمود گھمن ،شکیل نواز ڈھلوں ،شیخ عمران اسلم،ضلعی صدر پی ایم اے ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں ،ڈاکٹر عمران سمیع اللہ ،چوہدری وقاص اشفاق ایڈووکیٹ،شادی چیئرمین گروپ،حاجی عنائت اللہ ،ملک صدام حسین،محمد خالد ارائیں،شیخ محمد اشرف،چوہدری شہباز احمد نمبردار،فقیر حسین کونسلر،عقیل اسلم،محمد امتیاز،محمد ارشد جٹ،رانا شاہ زیب مرتضیٰ،رانا کامران مرتضیٰ،رانا زین العابدین،حاجی محمد ارشد بسرا،محمد عمران اسلم،محمد شاہد بھٹہ ،محمد حسنین بسرا،محمد حسین بھٹی،اسماعیل ہنجرا،ڈاکٹر محمد سرور،ڈاکٹر خضرحیات اورملک سجاد کھوکھر کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ممبر صوبائی اسمبلی نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی درخواست پرجدید سہولتوں سے آراستہ تفریحی پارک ، 1122اور ہسپتال کارڈیالوجی وارڈ، کارپٹ سڑکوں کی تعمیر ومرمت جیسے منصوبے اور خصوصی طور پرشہر کو خوبصورت بنانے کیلئے 98کروڑ روپے کی لاگت سے میاں شہباز شریف رنگ روڈ جیسے منصوبے دیئے ہیں جس سے شہر کی تقدیر بدل جائے گی ۔
ارشاد ارائیں