ن لیگ کی الیکشن کیلئے کارکردگی مثالی

ن لیگ کی الیکشن کیلئے کارکردگی مثالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورورپورٹ)مسلم لیگ(ن) کے رکن(بقیہ نمبر67صفحہ12پر )
صوبائی اسمبلی پنجاب محمد عمر جعفر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) الیکشن2018ء میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبار ہ عوام کے پاس جائے گی، حلقہ کی تعمیروترقی اور عوامی خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حلقہ پی پی293میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 82لاکھ کے خصوصی فنڈز سے اسلامیہ کالونی میں تعمیر ہونے والے فری ڈسپنسری کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس ڈسپنسری کے قیام سے ٹبی لاڑاں، نوریوالی، حسین آباد سمیت دیگر نواحی علاقوں کی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔اس موقع پر محکمہ بلڈنگ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 82لاکھ سے تعمیر ہونے والے ڈسپنسری کو جون 2017ء میں مکمل کرلیا جائے گا۔بعد ازاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کر کے آنے والی لیگی خاتون ورکر صابرہ سلطانہ کی رہائش گاہ پر جاکر مبارک باد پیش کی اور مختلف علاقوں میں سیوریج اور سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرضلعی صدر مسلم لیگ(ن) میاں خالد شاہین، وائس چیئرمین تحصیل کونسل عبدالطیف بھٹی، کونسلرز ناصر راجپوت، رانا ضیاء الدین، ماجد شاہ کے علاوہ مقامی افراد کثیر تعدااد میں موجو دتھے۔