پنجاب مین کھلنے والی ترقی کی راہیں دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہیں،عرفان دولتانہ

پنجاب مین کھلنے والی ترقی کی راہیں دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہیں،عرفان ...

  

لڈن(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے مرکز ی انجمن تاجران لڈن کے صدر حاجی محمد حسین آرائیں کے صاحبزادے اور چوہدری محمد حنیف آرائیں کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی جسکے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ترقی کی جو راہیں کھلی ہیں دوسرے صوبوں کے لیے یہ قابل تقلید ہیں حکومت نے سستی کھادوں اور سستی بجلی کے ذریعے کسان کو فوری ریلیف فراہم کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کو سود کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے کاشتکاروں کو بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی شروع کی ہے جن چھوٹے کسانوں کوبینک سود والے زرعی قرضوں کے لیے اہمیت نہیں دیتے تھے اب انہیں بلا سود قرضے جاری کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اور ترقی لازم و ملزوم ہیں ،اس موقع پر میاں عرفان دولتانہ کے ہمراہ چئیرمین یونین کونسل لڈن میاں شاہد خان دولتانہ ،میاں مختار خان دولتانہ چئیرمین یونین کونسل علی الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -