یونائیٹڈ فرنٹ کا اجلاس پی ایم اے کے الیکشن کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں پر گہری تشویش ڈاکٹرز تنظیموں سے روابط بڑھانے کا فیصلہ

یونائیٹڈ فرنٹ کا اجلاس پی ایم اے کے الیکشن کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں پر گہری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)یونائیٹڈ فرنٹ کا ایک اہم اجلاس ہفتہ کے روز پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج کی زیر صدارت منعقد ہوا۔(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
جس میں ڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر امجد باری،ڈاکٹر بلال سعید،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر عمران رفیق،ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹر شکیب،ڈاکٹر زاہد شاہ،ڈاکٹر رضوان،ڈاکٹر نوید بزدار،ڈاکٹر محبوب قادر،ڈاکٹر شہزاد خٹک،ڈاکٹر عمران مزاری،ڈاکٹر عبدالسمیع شاہ،ڈاکٹر خواجہ ہمایوں محسن،ڈاکٹر امجد چانڈیو،ڈاکٹر ہمایوں مرتضیٰ،ڈاکٹر منظر،ڈاکٹر اختر ملک،ڈاکٹر ناصر صدیقی،ڈاکٹر اشعر شاہ،ڈاکٹر اظفر سمیت دیگر ڈاکٹر بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں طول عرصہ سے زیر التواء پی ایم اے ملتان کے الیکشن،ان کے انعقاد میں حائل سابق برسر اقتدار گروپ کے منفی ہتھکنڈوں،ان کے نامزد کردہ الیکشن کمشنر کا الیکشن کمشنر بن کر الیکشن کروانے سے معذرت،الیکشن شیڈول کے آخری روز یوڈی ایف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرامن شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کے گروپس سے مزید رابطے بڑھائے جائیں گے۔اجلاس میں ڈاکٹروں کی جانب سے مختلف تجاویز پر غور کے بعد ٹھوس حکمت عملی تیار کی گئی جس پر کل (پیر)سے عمل درآمد کیا جائے گا۔