ایم اے اردو پارٹ سیکنڈ2015ء ، سالانہ 2016ء امتحانات کے نتائج کا اعلان

ایم اے اردو پارٹ سیکنڈ2015ء ، سالانہ 2016ء امتحانات کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر)جامعہ زکریا نے ایم اے اردو،پارٹ سیکنڈ،ضمنی2015ء اور سالانہ امتحان 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
ہے اس کے ساتھ ہی ایم اے کے امتحانات کے نتائج مکمل ہوگئے تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیو الے ایم اے ایم ایس سی کے نتائج مکمل ہوگئے گزشتہ روز آخری مضمون اردو کے نتائج کا اعلان کیاگیا جس کے مطابق امتحان میں کل 1707امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 1416پاس اور 288فیل ہوئے۔تین امیدواروں کا رزلٹ روک لیا گیا۔امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 82.95فیصدرہا۔امتحان میں صرف 8امیدواروں نے فرسٹ ڈویڑن کیساتھ کامیابی حاصل کی جو سب کی سب طالبات تھی کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر کے مطابق ایم اے ایم ایس سی کے ضمنی امتحانات کے لئے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس کیلئے فارم جمع ہورہے ہیں بی اے بی ایس سی کے امتحانات کے بعد ایم اے کے امتحانات شروع کئے جائیں گے ۔