خانہ و مردم شماری کے دوران فیلڈ کوالٹی کنٹرول ڈیلی پراگریس اور ٹیموں کے درمیان روابط بڑھانے بارے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری
ملتان (خبر نگار)کمشنر ملتان ڈویژں نے چھٹی خانہ و مردم شماری کے دوران فیلڈ کوالٹی کنٹرول ،ڈیلی پراگریس آف فیلڈ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
ورک اور ٹیموں کے آپس میں رابطوں کو بڑھانے بارے تمام ڈپٹی کمشنروں کو احکامات جاری کردئیے ہیں ذرائع کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژں بلال احمد بٹ کے حخم پر ڈائریکٹر لوک گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے اس ضمن میں ملتان خانیوال،وہاڑی اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنروں مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے تحت فیلڈ کوالٹی کنٹرول،ریکارڈنگ آف انفارمیشن،ون سائیڈ جوکہ آئی سی آر فارم پر درج ہوگی روزانہ کی فیلڈ کے کام کی کارکردگی رپورٹ اور ٹیموں کے آپس میں رابطوں کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں پر ہوگی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی حدود میں ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں چھٹی خانہ و مردم شماری سے متعلق تمام امور کی مانیٹرنگ کرکے ڈویژنل کمشنر کو کارکردگی پیش کریں گے۔