پاکستان کشمیریوں کی آزادی کیلئے حمایت جاری رکھے گا:عبدالباسط

پاکستان کشمیریوں کی آزادی کیلئے حمایت جاری رکھے گا:عبدالباسط

  

نئی دلی(صباح نیوز)کشمیری حریت رہنماؤں نے نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات میں انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ حریت رہنماؤں پروفیسر عبدالغنی بٹ، بلال غنی لون، مسرور عباس اور مصدق عادل نے عبدالباسط سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن کشمیری مظاہرین کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بارے میں بھی ہائی کمشنر کو بتایا ۔ عبدالباسط نے اس موقع پر حریت رہنماؤں کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت مقصد کے حصول تک جاری رکھے گا۔

عبدالباسط

مزید :

کراچی صفحہ اول -