افغان سرحد کی نگرانی کیلئے جدید آلات کی تنصیب ، فورسز ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کی کوشش کر رہی ہیں : آرمی چیف

افغان سرحد کی نگرانی کیلئے جدید آلات کی تنصیب ، فورسز ملک کو فسادیوں سے پاک ...

  

راولپنڈی( ایجنسیاں )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کی جانب سے ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کیلئے دی جانیوالی قربانیوں پر فخر ہے،پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور پاکستانی امن پسند قبائلیوں کے تحفظ اورسکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی، فاٹا کو قومی دھارے میں لانا بہترین قومی مفاد میں ہے ،علاقے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے ترقیاتی کاموں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ، افغان حکام کے ساتھ دو طرفہ بارڈرسکیورٹی میکانزم کیلئے کوششیں جاری ہیں بہتر انتظام کے ذریعے محفوظ اور پر امن سرحد دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں ہے جنہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اور اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو سرحد پر سکیورٹی انتظامات سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات اور پاکستانی چوکیوں پر سرحد پار سے دہشتگردوں کے حالیہ حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوران اور کلایا میں تعینات فوجیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے فوجیوں کے بلند مورال ، آپریشنل تیاریوں اور سرحد پار سے دہشتگردوں کے حالیہ حملوں کے موثر جواب کو سراہا۔ آرمی چیف نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کئے گئے حالیہ آپریشنز میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کی کارروائی کو بھی سراہا۔ انہوں نے آپریشن کے دوران میجر مدثر اور دو جوانوں کی شہاد ت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی قربانی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے، باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقوں کو زیادہ خطرات کا سامنا کرنیوالے علاقوں کی حیثیت سے انتہائی ترجیح دی جا رہی ہے ۔ معمول کی فضائی نگرانی کے علاوہ سرحد پر اضافی ٹیکنیکل نگرانی کے اقدامات کئے جارہے ہیں،سرحد کی نگرانی کیلئے جدید آلات کی تنصیب کی گئی ہے ۔پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور پاکستانی امن پسند قبائلیوں کے تحفظ اورسکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ افغان حکام کے ساتھ دو طرفہ بارڈرز سکیورٹی میکانزم کیلئے کوششیں جاری ہیں بہتر انتظام کے ذریعے محفوظ اور پر امن سرحد دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں ہے جنہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں ۔ فاٹا کو قومی دھارے میں لانا بہترین قومی مفاد میں ہے ۔ علاقے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے ترقیاتی کاموں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ۔ قبل ازیں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے آرمی کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہو چکاہے، محفوظ اور پرامن سرحد پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے،پرامن پاکستانی قوم کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ،فاٹامیں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی سے علاقے میں امن و استحکام آئے گا ۔فورسز ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کی کوشش کررہی ہیں پرامن پاکستانی قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انتہائی خطرناک زونز باجوڑ اور مہمند ایجنسیوں میں باڑ لگانا پہلی ترجیح ہے ۔سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جمعہ کوآرمی چیف نے کنٹرول لائن پر کیل سیکٹر اور شاردا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیاتھا جہاں آرمی چیف کو خانہ ومردم شماری سے متعلق پاک فوج کے تعاون پر بریفنگ دی گئی تھی میجر جنرل اظہر عباس نے ایل او سی کی صورتحال اور سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بھی بریفنگ دی تھی۔

آرمی چیف

مزید :

کراچی صفحہ اول -