او آئی سی کا وفد کل سے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریگا

او آئی سی کا وفد کل سے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن کا وفد کل سے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کے مطابق 8رکنی وفد او آئی سی کے مختلف ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے وفد کی سربراہی کمیشن کی چیئر پرسن ایس کاجوہ کریں گی،وفد دورہ میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر سے ملاقاتیں کرے گا،وفد آزاد کشمیر میں دورہ کے دوران مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرے گا۔ کمیشن نے بھارت سے بھی دورے کی اجازت طلب کی ہے ۔ تاہم بھارت نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے جائزہ کمیشن بھیجنے کی پیشکش کی تھی ۔ اقوام نے زخمیوں متاثرین سے ملنے کی درخواست کی تھی ۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی پیشکش مسترد کردی تھی ۔ ترجمان کے مطابق انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے بھی بھارت سے رابطہ کیا ہے ۔
دفتر خارجہ