حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے،رانا قاسم نون

حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے،رانا قاسم نون

  

جلال پور پیر والہ (نامہ نگار)مسلم لیگی ایم این اے رانا قاسم نون نے میونسپل کمیٹی جلال پور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے موثر کوششیں کر رہی ہے جس کے نتیجے میں 2018 ء میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 153 کے ضمنی الیکشن میں ایم این اے منتخب ہونے کے بعد ایک سال کا عرصہ ہونے والا ہے اس مختصر عرصہ میں حلقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے بھر پور کاوشیں کی ہیں تحصیل بھر میں گلیوں اور نالیوں کے لیے 6 کروڑ روپے مختص کروائے ہیں شہر میں سوئی گیس کی 53 کلومیٹر نئی لائنیں ڈالی جائیں گی شہر میں بجلی کے23 نئے ٹرانسفارمر بھی نصب کیے گئے ہیں دیہی علاقوں میں 250 کے قریب نئے ٹرانسفامر لگائے گئے ہیں جن میں سے بعض کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔، رانا قاسم نون نے کہا کہ58 بستیوں میں بجلی فراہم کر دی گئی ہے مزید 148 بستیوں کے لیے بھی کام ہو رہا ہے۔ تحصیل بھر کے 48 سکولوں میں ڈبل شفٹ تعلیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ بیٹ کیچ، کوٹلہ چاکر اور علی پور سادات کے بنیادی ہیلتھ یونٹس میں 24 گھنٹے سروسبھی شروع ہو رہی ہے۔ کھاکھی پونٹہ سے براستہ شاہ پور لماں ، شہنی اور شجاعت پور موضع نوراجہ بھٹہ تک پختہ فلڈ بند کی تعمیر کا منصوبہ منظور ہو گیاہے مڈ والا پر پُل کی تعمیر سے جلال پور اور علی پور کا سفر انتہائی آسان ہو جائے گا۔ریسکیو 1122 نے اپنی علیحدہ عمارت کی تعمیر سے پہلے ہی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی جلال پور خواجہ سلیم ستار ایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین عبدالغفور نعمانی، حاجی محمد اسلم، سجاد خان ایڈووکیٹ اور جام خدا بخش برار ایڈووکیٹ بھی رانا قاسم نون کے ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -