دنیا سے دین کو نکال دیا جائے تو انسانیت کا خاتمہ ہوجاتا ہے،ثاقب خورشید

دنیا سے دین کو نکال دیا جائے تو انسانیت کا خاتمہ ہوجاتا ہے،ثاقب خورشید

  

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ممبر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی ایم پی اے میا ں ثا قب خورشید نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف نہ صرف عوام کے دنیا وی مسائل حل کرنے کی کو شش کررہے ہیں بلکہ دینی معاملات میں بھی بھرپوردلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں اگر دنیا سے دین کو نکال (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

دیا جائے تو انسانیت کا خاتمہ ہو جا تاہے وہ گزشتہ روز غلہ منڈی میں جا مع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سابقہ کونسلر جمیل گجر، کونسلر بلدیہ اصغر علی بھٹی ، اکبر علی سندھو، چودھری خالد سعید ، طاہرشریف ودیگر بھی موجود تھے میاں ثاقب خورشید نے تبایاکہ جا مع مسجد کی خستہ حالی کو دیکھتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کی توجہ اس جا نب مبذول کرائی گئی تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مسجد کی نئے سرے سے تعمیر کی اجازت دیتے ہوئے محکمہ اوقاف کو فوری طور پر ایک کروڑ روپے کی رقم فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور محکمہ اوقاف نے رقم جاری کردی ہے جس کے بعد تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ہمیشہ سے یہ ترجیح رہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا ئیں یہی وجہ ہے کہ وہاڑی شہر میں ترقیا تی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے، اس موقع پر انہوں مسجد تعمیر کرنے والی کمپنی اور ٹھیکیدار کو تنبیہ کی کہ مسجد کی تعمیر میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی اور میٹر یل کے حوالہ سے اگر کوئی شکایات سامنے آئیں تو سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -