حقانی پاکستان کے غدار ہیں : ان کو ساتھیوں سمیت پھانسی ہونی چاہیے : عابد شیر علی

حقانی پاکستان کے غدار ہیں : ان کو ساتھیوں سمیت پھانسی ہونی چاہیے : عابد شیر ...

  

فیصل آباد(آن لائن) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حسین حقانی پاکستان کے غدار ہیں ان کے اور اس کے ساتھیوں کو سرعام پھانسی کی سز اہونی چاہئے اور اس معاملہ کی مکمل چھان بین کی جانی چاہئے تاکہ حقائق منظر عا م پر آسکیں کہ پاکستان کے سفار ت خانہ نے امریکیوں کو اتنے ویزکیوں جاری کئے،ایم ایم کیو کے بانی الطاف حسین کے بارے میں برطاینہ نے پاکستان کو کارروائی کرنیکی کی یقین دہانی کرائی ہے،الطاف حسین را کا ایجنٹ اور ملک کا غدار ہے اسے پاکستان لا کر سرعام پھانسی ہونی چاہیے۔ ، پیپلز پارٹی میں زیادہ تر لوگ ایسے ہیں جو کرپشن کے بادشاہ ہیں ،انشااﷲ پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہیں رہے گا۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحدہے ۔آپریشن ضرب عضب کی طرح آپریشن ردالفسادبھی کامیاب ہورہاہے ،وزیر اعظم میاں نوازشریف کی پالیسیوں کے ٰمطابق پاکستان دنیا کے نقشے پر تیزی سے ترقی کرتا ہوا باوقار ملک بن کر ابھر رہا ہے ۔ سی پیک پاکستان کا روشن مستقبل ہے یہ گیم چینجر ہے گوادر کا مقام سنٹرل پورٹ بن رہا ہے ۔ بھارت ‘ایران سمیت دیگر ممالک اس اہم منصوبے کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں ۔ آج سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم کی طرف سے ’’ہم سب کا پاکستان ‘‘کا نعرہ بلند ہو رہا ہے اور ترقی کا پھر وہی ماحول لوٹ رہا ہے جب1999 ء میں پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہا تھا اوراس وقت لوڈشیڈنگ ‘ دہشت گردی اور خود کش بمبار کا وجود نہیں تھا ۔ سازشی عناصر کبھی دھرنے اور کبھی لاک ڈاؤن کے لئے دو نومبر ملک پر مسلط کرنے کی کوشش اور کبھی سپریم کورٹ سے جنازے نکالنے کی بھونڈی باتیں کرتے ہیں ۔ان کی سازشوں کو قوم نے عبرتناک طریقے سے ناکام بنادیا ہے۔ انہوں نے ایسے سازشی عناصر کو واضح پیغام اور وارننگ دی کہ اس مرتبہ تمہیں عوام کی قسمت سے کھیلنے کی کوشش بھی نہیں کرنے دیں گے کیونکہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ پاکستان نے نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھنا ہے ۔جس طرح پاکستان اورپنجاب آگے بڑھے گا اس طرح فیصل آباد بھی تیزی سے ترقی کرے گا انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ نوجوانوں کو ورغلا نہیں سکتے ۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کو بھی ق لیگ کی بی ٹیم بنا دیا جائیگا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جووعدے کئے تھے وہ پورے ہورہے ہیں۔ اب وہ ملک کے تمام صوبوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔وزیراعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف دو اپر یل کو فیصل آباد آئیں گے یہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،فیصل آباد میں ڈاکٹرز کی کمی ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے مزید ڈاکٹر اور صحت کی سہولتوں کیلئے مطالبہ کریں گے

مزید :

کراچی صفحہ اول -