سرائیکی وسیب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے،سلیمان صدیقی

سرائیکی وسیب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے،سلیمان صدیقی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرائیکی وسیب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے ، تنگ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

سڑکیں ، میٹرو بس سروس کے ناقص انتظامات اور مختلف روٹس پر میٹرو بس چلائی جانیوالی شٹل سروس کا بھی آغاز نہ ہونا حکومت پنجاب کے کھوکھلے دعوؤں کی قلعی کھولنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تاجر چاہے زراعت ہو یا صنعت و حرفت ہمیشہ یہاں کی تاجر برادری اور کسانوں نے ملکی معیشت کی تررقی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ابھی تک ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو فنڈز ریلیز نہیں کئے جارہے اور نہ ہی منجمد اکاؤنٹس کو اوپن کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک طرف تاجر برادری کو زیر عتاب رکھا ہوا ہے تو دوسری جانب عوام الناس کو بھی سہولیات سے محروم کرکے جنوبی پنجاب سے غیر مساویانہ رویہ روا رکھا ہوا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -