چوری ہونے والی پی ٹی سی ایل کی کیبلوں کوجوڑ دیا گیا،48گھنٹوں بعد ہزاروں فون نمبرز بحال

چوری ہونے والی پی ٹی سی ایل کی کیبلوں کوجوڑ دیا گیا،48گھنٹوں بعد ہزاروں فون ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)پل موج دریا مین ہول کیبنٹ سے کاٹ کر چوری ہونے والی پی ٹی سی ایل کی کیبلوں کوجوڑ دیا گیا،48گھنٹوں بعد ہزاروں فون نمبرز بحال کر دئیے گئے،بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چوروں نے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہزارو ں نمبرو ں پر مشتمل چار کیبلیں نا معلوم افراد نے کاٹ کر چوری کرلیں جس کی وجہ سے ڈی سی آفس،کمشنر آفس،کچہری ،پولیس لائن ،ملتان آرٹس کونسل ،روزنامہ پاکستان ،نشتر ہسپتال کے علاوہ ہزاروں صارفین کے نمبر منقطع ہوگئے،جس کی وجہ سے صارفین کو دو روز تک پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،محکمہ نے دو روز کی دن رات محنت سے ہزاروں نمبرز کو گذشتہ روز بحال کر دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -