گیس لائن ڈالنے کیلئے ٹھیکیدار نے نواں شہر تا کلمہ چوک سڑک ادھیڑ دی

گیس لائن ڈالنے کیلئے ٹھیکیدار نے نواں شہر تا کلمہ چوک سڑک ادھیڑ دی

  

ملتان( خبر نگار خصوصی) سوئی گیس کی مین لا ئن ڈا لنے کے ٹھیکیداروں نے نواں شہر چوک سے کلمہ چو ک کو ادھیڑ دیا گیا۔کھدائی کے باعث ٹریفک شدید جام شہری خوار ہوتے رہے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز محکمہ سوئی گیس کے ٹھیکیداروں نے سوئی گیس کی مین لائن ڈالنے کیلئے نواں شہر چوک(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سمیت کلمہ چو ک کو ادھیڑ دیا گیا۔کھدائی کیلئے استعمال ہونے والی بھاری مشینری کے باعث کلمہ چو ک سے نواں شہر چوک تک ٹریفک جام رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مٹی اور رش کے باعث شہری متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور رہے۔اس ضمن میں متاثرہ شہریوں نے ضلعی و سوئی گیس حکام سے نواں شہر چوک سے کلمہ چو ک تک روڈ کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -