300میپکو نادہندگان کے کیس قومی احتساب بیورو کو بھجوانے کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)نے300سے زائد نادہندگان کے کیس قومی احتساب بیورو(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
(نیب)کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک لاکھ روپے سے زائد کے نادہندگان سے واجبات اور بقایاجات کی وصولی بار بار نوٹسز کے باوجود نہ ہونے پر ان نادہندہ صارفین کے کیس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان نادہندگان صارفین نے کروڑوں روپے کی رقم دبارکھی ہے۔