ویمن کرائسز سنٹر ہمارے دور میں شروع ہو ا ، وزیر اعلی نے آج اسکا پانچویں مرتبہ افتتاح کیا : پرویز الہی
ملتان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ جنگلہ بس سے عوام کو نہیں شہبازشریف کو فائدہ ہورہا ہے حکمرانوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہے ہمارے دور میں پنجاب میں بہت زیادہ ترقی ہوئی جنوبی پنجاب سے دلی لگاؤ ہے ،اپنے دور میں جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے عوام کومعلوم ہے کون غریبوں ہمدرداور دشمن کون ہے شہباز شریف کے وزراسب سے زیادہ ستم زدہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پہنچنے پر صحافیوں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنما راجہ بشارت ،نادر منظور دوگل بھی ہمرا ہ تھے چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ ویمن کرائسسزسینٹرہمارے دورمیں شروع ہوا،شہبازشریف نے ویمن کرائسز سینٹر کا آج پانچویں مرتبہ افتتاح کیا28 ارب کا فضول جنگلہ بس پروجیکٹ ملتان کو دیاگیا،جنگلا بس سے عوام کو نہیں،شہبازشریف کو فائدہ ہورہا ہے جنگلا بس سروس کا کام صرف پیسا بنانا ہے انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال، چلڈرن کمپلیکس، کارڈیالوجی سمیت دیگر ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کے لئے طبی سہولیات کا فقدان ہے تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے چار سالوں کے دوران موجودہ حکمرانوں نے جیبیں بھریں لیکن غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا عوام نے آئندہ عام انتخابات میں (ق ) لیگ کو موقع دیا تو پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہاہے کہ ملتان پہنچنے پر کارکنوں نے میرا جو استقبال کیا ہے میں اس کو فراموش نہیں کرسکتا یہ ہی میری پارٹی کا سرمایہ ہیں آنے والا وقت ان کارکنوں کا ہے آئندہ ان کی مشاوتر سے ہی ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی دریں اثناں چوہدری پرویز الٰہی سابق ڈپٹی وزیر اعظم کی ملتان آمد پر چوہدری طارق گجر صدر مسلم لیگ انسانی حقوق ونگ پنجاب ، رانا محمد حفیظ سینئر نائب صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب ، رانا مدثر حفیظ سٹی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ ملتان ، ڈاکٹر وسیم صفدر صدر مسلم لیگ لیبر ونگ ملتان سٹی ، رانا محمد اشرف نائب صدر مسلم لیگ لیبر ونگ ضلع ملتان نے زبردست سینکڑوں ساتھیوں سمیت استقبال کیا اور چوہدری پرویز الٰہی کے گلے میں ہار ڈالے ، پھولوں کی پتیاں ڈالی ۔