حلقہ کے ہر علاقہ میں بلاامتیاز ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے،حماد نواز ٹیپو

حلقہ کے ہر علاقہ میں بلاامتیاز ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے،حماد نواز ٹیپو

  

پیرجہانیاں(نمائندہ پاکستان)حمادنوازخان ٹیپوMPAنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیاست کے ٹی 20میچ میں (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

حلقہ کے ہرعلاقہ میں بلاامتیاز ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے۔ کسی سیاسی امتیازکوعوامی خدمت میں آڑے نہیں آنے دونگا۔ انہوں نے کہاکہ رنگ پور میں چوبیس کروڑکا سیوریج لائن کامنصوبہ دیا۔اسکے علاوہ 20ارب روپے کی لاگت سے حلقہ کے 271گاؤں میں پینے کاصاف پانی کامنصوبہ دیا۔اسکے لئے پانچ پلانٹ خریدلئے گئے ہیں ہرگھرمیں پینے کاصاف پانی پہنچایا جائے گا۔34کروڑ کی لاگت سے دوماہ میں راولے والا‘ غوث کالونی‘ قائم والا‘ ٹینکی باغ‘ نئی بستی تلکوٹ‘محلہ چاہ مٹھووالا‘ٹبی حسین آباد اوردیگر شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل جاری ہے۔انشاء اللہ عوام کی حمایت اوراپنی عوامی خدمت اورخلوص نیت کی بدولت مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر آئندہ الیکشن2018ء میں بھی جیت کر پھرسے نئے جذبوں کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -