نئے تعینات ہونیوالے ایم ایس نشتر ہسپتال کا تمام شعبوں کا اچانک دورہ،افسران کو ہدایات جاری
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی نے ہفتہ کے روز مذکورہ ہسپتال(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
کے تمام شعبوں کا اچانک دورہ کیا،ڈاکٹروں کی حاضری،مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات سمیت دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا اور انکو ہدایت جاری کی کہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوئی بھی کوتاہی نہ برتی جائے۔ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے متعلقہ شعبوں کے انتظامی افسروں کو بھی ہدایت دی ۔