بھارتی سازشوں پر حکمران خاموش تماشائی نہ بنیں،حافظ عبدالرؤف

بھارتی سازشوں پر حکمران خاموش تماشائی نہ بنیں،حافظ عبدالرؤف

  

بہاولپور( بیورورپورٹ)چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور استحکام صرف نظریہ اسلام اور پاکستان سے وابستہ ہے۔ قوم کو نظریہ پاکستان پر اکٹھا کرنا ہو گا ، آج ملک جن مسائل سے دوچار ہے اس کا واحد حل نظریہ پاکستان اور کلمہ کی بنیاد پر قوم کا ایک (بقیہ نمبر68صفحہ12پر )

ہونا ہے۔جس نظریہ پر پاکستان معرض وجود میں آیا نوجوان نسل کو اس سے دور کیا جا رہا ہے۔ جماعۃ الدعوۃ لسانیت و صوبائیت یا قوم پرستی کی بجائے نظریہ پاکستان پر لوگوں کو جمع کر رہی ہے۔ہزاروں مسلمانوں کے قاتل انڈیا سے دوستی و تجارت نہیں ہو سکتی۔ حافظ محمد سعید کو کشمیریوں کی مدد کے جرم میں امریکی و بھارتی دباؤ پر نظربند کیا گیا۔بھارتی سازشوں کے خلا ف حکمران خاموش تماشائی نہ بنیں‘ انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کیا جائے۔ وہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نجی ہال میں منعقدہ نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔سیمینار سے ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر وسیم اختر ،ضلعی آفیسر ریسکیو 1122زاہد خان،امیر جماعت اہلحدیث پروفیسر مظفر علی ظفر،معروف عالم دین الشیخ عبدالطیف ،جماعۃ الدعوۃ بہاولپور کے مسؤل ابو ہریرہ و دیگرنے بھی خطاب کیا ۔بعد ازاں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے دو نئی ایمبولینس گاڑیوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔ سیمینار سے ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر وسیم اختر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا انڈیا صوبہ جات میں علیحدگی کی تحریکیں پیدا کرر ہا ہے۔اقوام،قبائل اور جماعتوں کو لڑا رہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت ہمارے ملک پر مسلط کر چکا ہے۔بھارت سے دوستی اور اسے موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینا‘ یہ سب سازشیں ہیں جو شعوری یا غیر شعوری طور پر کی جا رہی ہیں ان سے ملک کے مستقبل کو شدید خطرہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -