باجوڑ ،اشیائے خوردونوش افغانستان سپلائی سے مصنوعی مہنگائی شروع

باجوڑ ،اشیائے خوردونوش افغانستان سپلائی سے مصنوعی مہنگائی شروع

  

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) افغانستان کو اشیائے خورد و نوش کی سپلائی سے باجوڑ ایجنسی میں مصنوعی مہنگائی شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے افغانستان کو طور خم کے راستے اشیائے خوردو نوش کی سپلائی کی اجا زت دے دی لیکن فاٹا کی سبزی منڈیوں میں پھل، مرغیوں،اور سبزیوں کے نرخوں میں مصنوعی اضافہ کیا گیا جس سے عوام میں تشویش پیدا ہوچکی ہے باجوڑ ایجنسی کے عوام بھی اس مصنوعی اضافے سے متاثر ہو چکے ہیں کیونکہ ایجنسی میں مرغی 380،ٹماٹر 150،بنڈی 150،جبکہ مٹر 120روپے فی کلوکے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق کاروباری حضرات نے باجوڑ کے منڈیوں میں بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کی ہے جس سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ کر غریب عوام کی بس سے نکل چکی ہیں ایجنسی کے عوام نے پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ عا مر خٹک ،اے پی خار محمد علی اور تحصیلدار خارسے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبزی منڈیوں اور بازاروں پر چھاپے مار کر ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -