درجہ حرارت میں اضافہ، معمولات زندگی متاثر، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال شروع

درجہ حرارت میں اضافہ، معمولات زندگی متاثر، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال شروع

  

ملتان(خبرنگار)ملتان اور گردونواح میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے ہفتہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34.4اور کم سے کم 19.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا دوپہر کے وقت تیز دھوپ کے باعث معمولات زندگی متاثر (بقیہ نمبر69صفحہ12پر )

ہوئے اور گرمی کی وجہ سے لوگوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی شروع کردیا ہے مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور نواحی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -