بٹ خیلہ ،افغان مہاجر کیمپ میں دو متحارب فریقین میں چھریاں چل گئیں

بٹ خیلہ ،افغان مہاجر کیمپ میں دو متحارب فریقین میں چھریاں چل گئیں

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ افغان مہاجرکیمپ اخترغونڈی میں دوافغان فریقین کے درمیان چھریاں چل گئیں ایک نوجوان قتل جبکہ ان کے والداوردوبھائی شدیدزخمی ۔مقتول کومقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ اخترغونڈی مہاجرکیمپ میں گھریلوں تنازعے پرمبینہ ملزمان حفیظ اللہ ،رحمت اللہ پسران نذیرعصمت اللہ ولدرحمان اللہ نے چھریوں سے پے درپے وارکرکے جس نتیجے میں خائستہ میرولدلعل میرجاں بحق جبکہ ان کے دوبھائی امیرغلام ،اول میراوران کے والدشدیدزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں امیرغلام کوتشویشناک حالت میں بٹ خیلہ ہسپتال سے پشاورریفر کردیا۔ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے مالاکنڈلیویز فورس تھانہ بٹ خیلہ نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -