پی ٹی آئی کا 3سوڈیم تعمیر کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا جاسکا :حیدر ہوتی
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرامیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ صوبے میں ائندہ حکومت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی کارکنان باچاخان کاپیغام گھرگھرتک پہنچانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحتیوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل میں حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کااظہارامیرحیدرخان ہوتی نے گزشتہ روزہوتی ہاوس مردان میں عوامی نیشنل پارٹی مڈل بٹ خیلہ کے جنرل سیکرٹری جوادخان ضلعی سیکرٹری اطلاعات جان علی خان اورمقامی راہنمایوسف خان کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے پختونخواکے عوام سے وعدہ کیاتھاکہ پانچ سالوں میں ڈیم تعمیرکریں گے مگرچارسال گزرنے کے باوجود تین سوڈیم بناناتودرکنارتین سوکنویں بھی تعمیرنہیں کئے گئے اورروزانہ جھوٹ پرجھوٹ بولتی ہے انہوں نے کہاکہ صوبے میں ائندہ حکمرانی عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی مالاکنڈکے کارکنان باچاخان کاپیغام گھرگھرتک پہنچانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں اورپارٹی کومزیدترقی کے راہ پرگامزن ہوجائیگی۔