کرک ،ایک درجن ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ کی گھر پر یلغار

کرک ،ایک درجن ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ کی گھر پر یلغار

  

کرک(بیورورپورٹ) ایک درجن ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ کی گھر پر یلغار ‘ گھر کے مکینوں کو کمرے میں بند کرکے اسلحے کے نوک پر 15تولے سونا ‘ نقدی ‘ موبائل لے کر فرار ‘ علاقے میں خوف وہراس ‘ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائیوے پر امبیری کلہ چوک کے قریب خان معمور کے گھر پر ایک درجن ڈاکوؤں نے اسلحے کے نوک پر حملہ کرکے گھر کا صفایا کردیا گھر کے مکینوں کے مطابق سرشام تقریبا آٹھ بجے کئی مسلح اور نقاب پوش ڈاکووں گھر میں داخل ہوکر گھر کے مکینوں خواتین ‘بچوں کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کردیا اور مختلف کمروں سے قیمتی اشیاء ‘ 15تولے سونا ‘ ایک لاکھ سے زائد نقدی ‘ موبائل سمیت دیگر سامان لیکر گھر کا مکمل صفایا کردیاگھر کے مکینوں کے مطابق ڈی پی او میاں نصیب جان آدھے گھنٹے کے اندراندر وقوعہ کی جگہ پہنچ گئے لیکن مقامی پولیس نے کافی دیر کردی ‘ گھر کے مکینوں کے مطابق ڈاکووں آدھے گھنٹے تک گھر میں موجود رہے اور ایک ایک صندوق والماری کا جائز ہ لیاخان معمور خان اور فخرعالم کے مطابق بچوں اور خواتین کو شور مچانے پر زدکوب بھی کیاگیا تھانہ تخت نصرتی پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درجہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -