پاناما لیکس کیس کے فیصلے میں تاخیر سے مایوسی پھیل رہی ہے: سراج الحق

پاناما لیکس کیس کے فیصلے میں تاخیر سے مایوسی پھیل رہی ہے: سراج الحق

  

 مردان (بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اسلامی پاکستان کا مطلب ہاتھ کاٹنا نہیں ، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کوئی بھی شہری بھوکا پیاسانہ رہے ،پانامہ لیکس کے فیصلے میں تاخیر سے مایوسی پھیل رہی ہے اگر عوام عدالتوں سے مایوس ہوگئے تو وہ چوک چوراہوں میں احتساب کا مطالبہ کریں گے 2بڑی شخصیتوں کی بیرونی دولت واپس لائی جائے تو پاکستان میں غربت اورقرضے ختم ہوجائیں گے ،الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے راستے نہ روکے اوراصلاحات نہ لائے تو عوام سڑکوں پر نکلیں گے وہ ہفتہ کے روز ریلوے گراؤنڈ مردان میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں قومی وطن پارٹی کے سابق چیئرمین عبدالرشید خان ،بلدیاتی نمائندوں ،علمائے کرام سمیت سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا مرکزی امیر نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارک بادی جبکہ انٹرا یوتھ پارٹی کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں سے حلف بھی لیا اس موقع پر صوبائی امیر مشتاق احمد خان ،ضلعی امیر مولاناڈاکٹر عطاء الرحمان ،ضلعی جنرل سیکرٹری عماد اکبر حسان اوردیگر نے بھی خطا ب کیا سینیٹرسراج الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکمران طبقہ جھنڈا اورپارٹی بدلتاہے لیکن کردار نہیں بدلتا اورپوری قوم کو قرضوں کی ہتھکڑیوں میں جھکڑ کررکھاہے حکمران ورلڈ بنک کے دلال ہیں اور وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لینے کو لعل قلعہ پر قومی جھنڈا لہرانے کے مترادف سمجھتے ہیں سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں نے قومیتیوں اور لسانی بنیادوں پر آگ لگارکھی ہے حکمرانوں نے قوم کو لوٹ مار ،غربت اور بے روزگاری اورکرپشن کا تحفہ دیاانہوں نے کہاکہ ملک کا کرپٹ اشرافیہ نے اپنی دولت سمیٹ کر لندن،ملائیشیا میں چھپا رکھاہے جبکہ پاکستان بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والوں کے بیجھے جانے والے زرمبادلہ سے چلتاہے انہوں نے کہاکہ عوام امریکی غلامی سے تنگ آچکے ہیں اورہم نے کرپشن کے خلاف جہاد کااعلان کیاہے انہوں نے کہاکہ حکمران قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرکے معافی مانگے ورنہ غریب عوام اپنی جھونپڑیوں سے نکل کر ان کے محلات کا محاصرہ کریں گے سراج الحق کا کہناتھاکہ نوجوان نسل بیدارہوچکی ہے اوران کے صبر کا پیمانہ لبریزہوچکاہے اب سلیکشن نہیں الیکشن ہوں گے انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل ہمارے بندوق سے نہیں ہمارے نظریے سے ڈرتے ہیں مغرب چاہتاہے کہ نئی نسل کا تعلق مساجد کی بجائے ہالی ووڈ اورشراب خانوں سے ہو سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی ایسا نظام چاہتی ہے جس میں کوئی ننگا بھوکا نہ رہے خوشحال اور اسلامی پاکستان میں ہر شہری کو تعلیم اورروزگار ملے گا خوشحالی ہوگی اور قوم کو امریکی اورمغرب کی غلامی سے نجات دلادیں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -