انقلابی اقدامات نے مخالف سیاسی جماعتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے : مرا د سعید

انقلابی اقدامات نے مخالف سیاسی جماعتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے : مرا د ...

  

سوات (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایم این اے مراد سعید اور ضلعی صدر ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی انقلابی اقدامات نے مخالف سیاسی قوتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ، 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی ، عمران خان وزیراعظم ہوں گے جو ملک کوبحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، جہیز کی لعنت کاخاتمہ ، سکولوں میں ناظرہ لازمی قرار دینا اور دفتری اوقات میں نماز کے لئے وقفہ ہی تحریک انصاف کی اقدامات میں شامل ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہد ٹاؤن مینگورہ میں ایک استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ گاہ آمد پر مراد سعید کا والہانہ استقبال کیاگیا ، جبکہ استقبالیہ جلسہ سے تحریک انصاف کے منتخب بلدیاتی نمائندوں شاہد علی کان ، شوکت علی ، ضیاء اللہ جانانا ، ابن امین ، تحریک انصاف کے بانی کارکن خواجہ قاسم خان ، سٹی صدر اقبال کاکاجی ، محمد رحمان سپین خان نے بھی خطاب کیا ، اور مرادسید کو علاقائی اور پختونوں کی بہتر انداز میں نمائندگی کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ، مراد سعید نے واضح کیا کہ ماضی میں پارلیمنٹ میں سوات اور پختونوں کی مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی آواز نہیں اٹھائی گئی ، جبکہ ہم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے لوگوں اور پختونوں کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ کردار ادا کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے پختونوں کے ساتھ پنجاب میں ہونیوالی نامناسب رویہ پرمیں نے آواز اٹھائی ہے اور بیرونی ملک پاکستانیوں کامسئلہ میں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اٹھایا ہے ، اور انشاء اللہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تحریک انصاف جیت کر عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے اور یہ مسئلہ وہ حل کریں گے ، اور پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے عمران خان کواقتدار میں لانا ضروری ہے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات نے مخالف سیاسی قوتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -