تحریک انصاف کا پیغام دیہات کی سطح پر بھی پھیل چکا ہے، اگلا الیکشن جیتیں گے: شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کا پیغام دیہات کی سطح پر بھی پھیل چکا ہے، اگلا الیکشن جیتیں گے: ...

  

بدھلہ سنت (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف این اے148کے ورکرز کا کنونشن مجید خان پٹھان کے ڈیرہ واقع 1ٹی جنوبی میں ہوا جسمیں خطاب کرتے ہوئے وائس چئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ورکرز کے متحد ہونے میں ہماری کامیابی ہے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ کچھ دوست جن میں دوریاں تھیں فاصلے تھے وہ ختم ہو گئے اور سب اکٹھے ہو گئے میں مبارکباد دینے آیا ہوں اسی طرح میں زین حسین قریشی کو نصیحت کرتا ہوں کہ باقی تمام یونین کونسل میں بھی ناراض دوستوں ،ورکرز کو اکٹھا کیا جائے شہروں میں پی ٹی آئی کا پیغام 2013میں پھیل چکا تھا جسکی وجہ سے میں 150میں کامیاب ہو گیا اب پی ٹی آئی کی سوچ ،پیغام دیہاتوں کی سطح پر بھی پھیل چکی ہے اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی میری کامیابی میں این اے148کے مخلص دوستوں کی کاوشیں شامل ہیں ان کا مشکور ہوں ،پانامہ کا فیصلہ کچھ بھی ہو،لوگوں کے ذہن میں تبدیلی آچکی ہے پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے اللہ نے میری پارٹی ،مجھے موقع دیا تو تین خواہشات ہیں جو ضرور پوری کروں گا ،جنوبی پنجاب کا تشخص،پہچان دلاوں گا،دوسری ملتان کی حق تلفی کا ازالہ کروں گا تیسری بات ،148،خطہ کے وہ تمام مخلص دوست جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا ان سے وفا کروں گا اور ان کے ساتھ رشتوں کو نبھاوں گا میں پی ٹی آئی کے لوگوں کا سیاسی مستقبل دیکھ رہا ہوں سپوٹر،ووٹر کی ہمت سے امیدوار جیت سکتا ہے اور اسکی نا اہلی سے ہار بھی سکتا ہے مجھے لوگوں ،ورکرز میں 1985کے الیکشن میں جب میرا نشان تختی تھا وہ جذبہ چاہیے اور اگر تختی والا جذبہ ہوا تو مخالف امیدوار کا تختہ نکل جائے گا کنونشن سے ڈاکڑ اختر ملک،مخدوم زین حسین قریشی،حاجی خان بیگ لودھرا،امیر اللہ بھٹی،مشتاق خان کڑڑیا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چوہدری حیدر جٹ، چئرمین چوہدری شبیر احمد،چئرمین جاوید اقبال ارائیں،چئرمین لیا قت شاہ،فقیراللہ گل،جعفر بھٹی،چئرمین مہر دلیر مہار،چوہدری منیر گجر،عبدالکریم ڈھلوں،مجید سندھو،قسور خان سیال،چوہدری نعیم جٹ،مدثر گل،شعیب اعوان،زاہد اقبال،سیٹھ خالد نواز،محمد حسین پڑھیار،اللہ رکھا چاون،روف چدھڑ،یونس اوجلہ،شفیق اوجلہ ،وقاص لودھرا،ملک حسیب لودھرا،ملک جنید،سید شیر شاہ،اکرم لودھرا،یحیےٰ گجر و دیگر کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کارکنا ن نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -