2018ء کے عام انتخابات میں فاٹا کے نمائندے خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ بنیں گے : امیر مقام

2018ء کے عام انتخابات میں فاٹا کے نمائندے خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ بنیں گے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹااصلاحات کی کمیٹی،پارلیمنٹ اورکابینہ سے منظوری کے بعدنہ ہونے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،انشاء اللہ2018کے عام انتخابات میں فاٹاکے نمائندے خیبرپختونخوااسمبلی کاحصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت خیبر پختونخوامیں بننے کے بعدکابینہ میں فاٹاکوبھرپورنمائندگی دی جائیگی اورفاٹاکے عوام کی حوصلہ افزائی کیلئے فاٹاسے سینئروزیربھی منتخب کیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے رہائشگاہ واقع پشاورکینٹ میں ممبرقومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میں خیبرایجنسی کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک صوبائی وزیرکے بیان پردکھ ہواکہ ایک طرف تویہ لوگ فاٹاکوخیبرپختونخواضم کرنے اورنمائندگی دینے کی باتیں کررہیں تھے اورجب محمدنوازشریف نے دلیرانہ فیصلہ کرکے فاٹاکوخیبرپختونخوامیں ضم کرنے کی منظوری دی تواب اس ٹولے سے فاٹاکے عوام کی امنگوں کے مطابق قبائلی علاقاجات کے انضمام کافیصلہ بھی ہضم نہیں ہورہا۔انہوں نے کہاکہ اگر نوازشریف اپنی حکومت بنانے کیلئے فیصلے کرتے تو2013کے انتخابات میں تحریک انصاف کو30نشستوں کیساتھ صوبے میں حکومت نہ دیتے،وزیراعظم نے فاٹاکے عوام کی مشکلات اوراسکے اکثریتی رائے کااحترام کرتے ہوئے یہ جرات مندانہ اورتاریخی فیصلہ کیاہے اور انشاء اللہ وعدے کے مطابق پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔شاہ جی گل آفریدی اوروفدنے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاکہ اصلاحات کی منظوری میں انجینئر امیرمقام کاکردارانتہائی اہم اورکلیدی رہا جوفاٹاکے عوام ہمیشہ یادرکھے گی۔وفدنے وزیراعظم کے مشیرکوخیبرایجنسی کی دعوت دی جوانہوں قبول کی۔