مہمند ایجنسی، غلنئی میں دو سالہ بچی ویراں کنویں میں گرجانے سے جاں بحق

مہمند ایجنسی، غلنئی میں دو سالہ بچی ویراں کنویں میں گرجانے سے جاں بحق

  

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی، غلنئی میں دو سالہ بچی ویراں کنویں میں گرجانے سے جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صبح کے وقت مہمند ایجنسی غلنئی گاؤں میں نا بیر خان نامی شخص کی دو سالہ کمسن بیٹی لبنیٰ کھیلتے ہوئے گاؤں کی ویراں کنویں میں گر گئی۔ جسے گاؤں کے لوگوں نے شدید زخمی حالت میں کنویں سے نکال دیا۔ بے ہوشی کی حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ یاد رہے کہ غلنئی اور مضافاتی گاؤں میں کافی تعداد میں ایسے ویراں کنویں پائے جاتے ہیں۔ جو ماضی میں لوگوں نے پینے کے پانی کی عرض سے کھودے گئے تھے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح نیچے جانے سے یہ کنویں خشک ہوکر متروک کردئیے گئے۔اور سروں کو ڈھانپے بغیر چھوڑے گئے ہیں۔ جو بعض اوقات ایسے جان لیوا حادثات کا سبب بن جاتے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -