عدالتی فیصلے تک مذاکرات اور فیصلیکی کوئی حیثیت نہیں ، نائب ناظم ٹانک

عدالتی فیصلے تک مذاکرات اور فیصلیکی کوئی حیثیت نہیں ، نائب ناظم ٹانک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک( نمائندہ خصوصی)ضلع نائب ناظم آفتا ب بلوچ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض ضلع ممبران وخوشحال گروپ کا ضلع ناظم مصطفی کنڈی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات طے نہیں پائے عدالتی فیصلے تک کسی قسم کے مذاکرات اور فیصلے کی کوئی حقیقت نہیں ہے ان خیالاات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انکا کہناتھاکہ ضلع کونسل ترقیاتی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث خوشحال گروپ اور ضلع ناظم کے مابین عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ پر عدالت میں حکم امتناعی لے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک عدالت فیصلہ نہیں کرتی تب تک ضلع ناظم اور خوشحال گروپ کے مابین مذاکرات اور فیصلے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا۔انکا کہناتھاکہ چند ضلع ممبران، ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلع ناظم کے ساتھ تصویریں بنوا کر عوام کو یہ تاثردینا چاہتے ہیں کہ معاملات طے پاگئے جبکہ اس میں کوئی صداقت نہیں بلکہ ضلع ناظم اور اسکے حمایتی اپنے اپ کو دھوکے میں رکھنا چاہتے ہیں اور ضلع ترقیاتی بجٹ میں سے ایم این اے اور ایم پی اے کو کسی بھی صورت کوئی حصہ نہیں دیا جائیگا۔ضلع نائب ناظم کا کہناتھاکہ ضلع ناظم اور ایم پی اے کے ساتھ فوٹو سیشن کرنے والے ضلعی ممبران کی ذاتی رائے اور خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن اس فوٹو سیشن سے خوشحال گروپ کا کوئی تعلق ہے اور نہ رہیگا ۔