شیر گڑھ میں پہلی بار مسلم لائرز فورم سے (ن) لیگ کی خاتون وکیل نے حصہ لیا

شیر گڑھ میں پہلی بار مسلم لائرز فورم سے (ن) لیگ کی خاتون وکیل نے حصہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار) تحصیل تخت بھائی کی تاریخ میں پہلی بار مسلم لائرز فورم کی پلیٹ فارم سے خاتون وکیل نے بحیثیت امیدوارحصہ لیا شکیلہ زمان ایڈوکیٹ نے مسلم لائرز فورم کے ٹکٹ پر بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے بار انتخابات میں جنرل سیکرٹری عہدے کے لئے انتخابات لڑی اور توقع کے خلاف مرد امیدواروں کے مقابلے میں 45ووٹ لے کر صرف 15ووٹ سے ہار گئی یاد رہے کہ اس وقت تحصیل تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے خواتین ممبروں کی تعداد صرف 2ہیں یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لائرز فورم نے پہلی بار تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انفرادی حیثیت سے قدم رکھا