کاٹلنگ ،میاں خان میں پی ٹی آئی اور اے این پی کو دھچکا

کاٹلنگ ،میاں خان میں پی ٹی آئی اور اے این پی کو دھچکا

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ میاں خان میں تحریک انصاف اور اے این پی کو دھچکا 95افراد جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی۔ اس سلسلے میں یو سی میاں خان میں شمولیتی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسے میں سابقہ صوبائی وزیری حافظ اختر علی ، ضلع بونیر کے ایم پی اے فضل غفور، تحصیل کاٹلنگ کے ناظم اعلیٰ مولانا امداد اللہ ، ہدایت اللہ حقانی، ضلعی کونسلر مولانا عرفان اللہ، تحصیل کونسلر عزیز سعید، فخر اسلام اور مفتی گل ولی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا صد سالہ اجتماع سے مخالفین کی آنکھیں کھل جائے گی۔ اور صوبے کے اسمبلی سے جمعیت کا جھنڈا لہرایا جائیگا۔ اس موقع پر حاجی زربالی شاہ، ناصر علی، اختر باز، زاہد علی عمرسید وغیرہ کے ساتھ 95 افراد کو جمعیت کی ٹوپیاں پہنائی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -