زرداری اور بلاول بھٹو کا منو بھائی کو پھولوں کا گلدستہ بھجوا کر جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

زرداری اور بلاول بھٹو کا منو بھائی کو پھولوں کا گلدستہ بھجوا کر جلد صحتیابی ...

  

لاہور ( این این آئی) سابق صدر آصف علی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے منو بھائی کو پھولوں کا گلدستہ بھجوا کر جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی طرف سے پی آئی سی میں منو بھائی کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ منو بھائی قومی سرمایہ ہیں، انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے کہا کہ منو بھائی کی خدمات نہ صرف صحا فت بلکہ ملک و قوم کے لئے بھی لازوال ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -