چارسدہ ، ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

چارسدہ ، ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

  

چارسدہ (بیور و رپورٹ) ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ۔ وارث خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ سیف اللہ خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ عنایت الرحمان خان ایڈوکیٹ نائب صدر منتخب ۔ جائنٹ سیکرٹری ، پریس سیکرٹری اور سیکرٹری لائبیرین کے عہدوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ بار ایسو سی ایشن چارسدہ کے انتخابات الیکشن کمیٹی عبدالرحمان ایڈوکیٹ ، فضل اللہ خان ایڈوکیٹ اور حیدر زمان ایڈوکیٹ کے نگرانی میں چارسدہ باروم میں منعقد ہوئے ۔ انتخابی نتائج کے مطابق وارث خان ایڈوکیٹ 81ووٹ حاصل صدرجبکہ سیف اللہ خان ایڈوکیٹ 65ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ نائب صدارت کے عہدے پر عنایت الرحمان خان ایڈوکیٹ نے 90ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جائنٹ سیکرٹری عدنان طاہر ، پریس سیکرٹری شکیل احمد ، سیکرٹری لائبیرین وحید اللہ جان ایڈوکیٹ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف تنگی بار ایسو سی ایشن کے انتخابات میں حاجی ابراہیم خان ایڈوکیٹ صدر اور جاوید خان مہمند جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -