راولپنڈی پولیس کی اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی17گرفتار

راولپنڈی پولیس کی اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی17گرفتار

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورآتش بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے17ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1870گرام چرس ،74لیٹر کھلی شراب، 02عدد پستول 30 بور معہ 06 روند، 01 عدد ریوالور32بور ،20ہوائیاں،05انار،36شوٹر کارتوس بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے پرویز سے250گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے شہزاد سے320گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے بشیر سے1300گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عاطف سے04لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے جاوید سے15لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے سلیمان سے10لیٹر کھلی شراب، عبدالقدیر سے15لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر واہ پولیس نے تنویر سے30لیٹر کھلی شراب، تھانہ سٹی پولیس نے ذیشان سے01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ کہوٹہ پولیس نے شکیل سے01عد دپستول30بور معہ03روند، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اسد سے01عدد ریوالور32بور ، تھانہ وارث خان پولیس نے عامر ، بلال،نعمان اور عمیرسے06ہوائیاں،8انار، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے اساق اور راشد عمران سے 36شوٹر کارتوس،14ہوائیاں اور05انار برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -