صدرگوجرخان بار کیخلاف پرچے کو فی الفور موخرکیا جائے،سجاداکبر

صدرگوجرخان بار کیخلاف پرچے کو فی الفور موخرکیا جائے،سجاداکبر

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈویژن بھر کے ووکلاء کے ہونے والے منعقدہ اجلاس سے صدر بار سجاد اکبر عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان بار کے صدر کے خلاف ہونے والے پرچے کو فی الفور موخر کیا جائے اور جن افسران نے وکلاء کے ساتھ بدتمیزی کی ہے ان کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے اور ووکلاء ایک پڑھی لکھی امن پسند برادری ہے میں یہ بات بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ کوئی بھی وکیل غیر آئینی اقدام نہیں کر سکتا۔ ہم لوگوں کو انصاف کے لئے تو لڑتے ہیں لیکن اپنے انصاف کیلئے آواز نہیں اٹھاتے ہمیں ہر مسئلے کو بہت احسن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس لئے میں تمام آنے والے ووکلاء گوجر خان بار کے صدر عمر اسد اللہ ، ہائی کورٹ بار کے صدر ظفر مغل، اٹک بار کے صدر ملک اسرار، ممبر پنجا ب بار کونسل مصطفی کندوال ، ممبر پنجاب بار کونسل ذوالفقار علی نقوی ، سید انتظار شاہ مہدی،چوہدری آصف ، فیصل مفتی اور تمام ووکلاء حضرات کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہرمسلئے پر ہمارا ساتھ دیا اور ان سب کی اجازت سے میں اعلان مشروط کرونگا کہ اگر سب متفق ہیں تو سواموار تک انتظار کرتے ہیں اور اگر عدلیہ اور انتظامیہ ہمارے دیئے ہوئے ٹائم کے باوجود کوئی رسپانس نہیں دیتی تو پھر لائحہ عمل کا اعلان ہم سوموار کو متفقہ فیصلے کے بعد کرئینگے ۔ تقریب سے ہائی کورٹ بار کے صدر ظفر مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جج اور وکیلوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور جو واقعہ پیش آیا ہے اُس کو افہام و تفہم سے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ جو بھی اس واقعے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔ سیکرٹری جنرل عرفان احمد خان نیازی نے خطاب میں کہا کہ تمام ووکلاء کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ وہ ہمارے آپس میں اکٹھے ہوئے ہیں اور راولپنڈی بار ، ہائی کورٹ بار اور دیگر باروں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ۔ جو بھی فیصلہ قائدین کی جانب سے کیا جائے گا راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار اس کی قیادت کرے گی اور اگرہمیں اس کے بعد احتجاج بھی کرنے پڑے تو ہم احتجاج کرینگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -