اب سرخ اور سبز پرچموں کا دور ختم ہو گیا:مشتاق احمد خان

اب سرخ اور سبز پرچموں کا دور ختم ہو گیا:مشتاق احمد خان

  

مردان ( بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاکہ حکمران امریکہ کے غلام ہے اور غلط پالیسیوں کے باعث قاتل ریمنڈڈیوس کو پروٹوکول کے ساتھ امریکہ بیجھا جاتاہے جبکہ عاشق رسول ممتاز قادری کو پھانسی چڑھاتاہے اب مردان میں سرخ اور سبز جھنڈوں کا دور ختم ہوگیاہے آئندہ جماعت اسلامی کا دور دورہ ہوگا وہ مردان کے تاریخی ریلوے گراؤنڈ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے مشتاق احمد خان نے کہاکہ فاٹا کے انضمام میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ گورنر اوروزیراعلیٰ ہاؤس کادوبارہ گھیراؤ کریں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں لیڈر کے نام پر ڈیلر مسلط ہے اور گذشتہ سات دہائیوں سے پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر ملک پر راج کررہاہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے سینے میں دل نہیںیہی وجہ ہے گذشتہ دوماہ سے پٹرولیم مصنوعات اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں چار باراضافہ کیاگیا اوراقبال اور قائد کے اصولوں سے وعدہ خلافی کی گئی اورپاکستان کے وجود کو امریکی زنجیروں میں جھکڑ دیاگیاہے انہوں نے کہاکہ یہ ملک قدرتی وسائل سے مالامال ہے دنیا کے پانچ امیرترین ملکوں میں سے ہے لیکن یہاں شہری علاج کے لئے بچے فروخت کرنے پر مجبورہیں جماعت اسلامی اقتدارمیں آکر قائد کے مشن کو پوراکرے گی انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی نظام میں ڈھائی سو کا چور جیلوں میں اور ڈھائی ارب کا چور اسمبلی میں بیٹھاہوا ہے ہم قومی دولت کرپٹ اشرافیہ کے توندوں سے نکال کر قومی خزانے میں جمع کرائیں گے انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی نصف ٹکٹیں نوجوانوں کو دے گی اورموروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ ایزی لوڈ کا کلچر ختم ہوچکاہے اب سرخ اور سبز جھنڈے نہیں بلکہ کلمہ پر مشتمل جماعت اسلامی کا جھنڈا راج کرے گی انہوں نے کہاکہ پختونوں کے نام نہاد ٹھیکدار کے ہر دورمیں پختون خوار ہوئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ یہاں کی بجائے ہندوستان میں اپنی سیاست کریں اس ملک میں ان کی سیاست کے لئے مزید جگہ نہیں رہی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -