بہارہ کہومیں شوہر اور اس کے بھتیجے کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

بہارہ کہومیں شوہر اور اس کے بھتیجے کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں ...

  

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقہ بہارہ کہومیں شوہر اور اس کے بھتیجے کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی ۔ خاتون کو13مارچ کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقہ بہارہ کہو کی رہائشی رسمابی بی کو 13مارچ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر اور بھتیجے نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جسے شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ ہفتہ کے روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ۔

بہارہ کہو

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -