ویتنام کا ایسا شخص جس نے 35 سال سے ناخن نہیں کاٹے

ویتنام کا ایسا شخص جس نے 35 سال سے ناخن نہیں کاٹے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویتنام سے تعلق رکھنے والے لیو کونگ ہیون نے گزشتہ 35 سالوں سے اپنے ناخن نہیں کاٹے اور تمام تر مشکلات کے باوجود وہ اپنے ناخنوں کو مزید لمبا ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ویتنام کے صوبہ نیم ڈن کے شہر ین گیو میں رہنے والے 58 سالہ لیو کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پرندے پالنا، پودے لگانے یا گاڑیاں رکھنے کے شوقین ہوتے ہیں لیکن بڑے ناخن رکھنا ان کا شوق ہے اور لمبے ناخنوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ان کی بہت دیکھ بھال بھی کی جاتی ہے۔ لیو کے ناخن 55 سینٹی میٹر لمبے ہیں جو دکھنے میں درخت کی شاخوں کی طرح ہیں تاہم لیو کا ماننا ہے کہ لمبے ناخنوں کو پانی سے بچانا ضروری ہے کیوں کہ ناخنوں کو پانی لگنے کی صورت میں ٹوٹنے کا خدشہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پانی سے پرہیز کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ نہانے سے بھی گریز کرتے ہیں۔