برطانیہ میں لوگوں کو کچلنے کا ایک اور واقعہ ، ڈرائیو ر نے گاڑی لوگوں پر چڑھا کر 4افراد کو زخمی کر دیا ، ملزم گرفتار
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی پارلیمنٹ کے باہر لوگوں کو کچلنے کے واقعے کے 2روز بعد اسی قسم کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جہاں ڈرائیو ر نے کار راہگیروں پر چڑھا کر 4افراد کو زخمی کر دیا ۔
جیو نیوز کے مطابق برطانیہ کے علاقے سلنگٹن میں ڈرائیور نے کار راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 4شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد پولیس نے کارڈرائیورکو گرفتارکرلیا جبکہ کارمیں سواردیگرافراد فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کاکہناہے کہ واقعے میں دہشتگردی کا پہلونظر نہیں آتاتاہم اس کی تحقیقات کی جائیں گی اور ملزم سے تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ ابھی تک گرفتار ملزم کی شناخت کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا ۔