برطانیہ کی کاﺅنٹی میسی سائیڈ میں فرنیچر کی دکان میں گیس لیکج کے بعد دھماکے سے عمارت منہدم ، 32افراد زخمی

برطانیہ کی کاﺅنٹی میسی سائیڈ میں فرنیچر کی دکان میں گیس لیکج کے بعد دھماکے ...
برطانیہ کی کاﺅنٹی میسی سائیڈ میں فرنیچر کی دکان میں گیس لیکج کے بعد دھماکے سے عمارت منہدم ، 32افراد زخمی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ کی کاﺅنٹی میسی سائیڈ میں فرنیچر کی دکان میں گیس لیکیج دھماکے کے بعد عمارت گرنے سے 32افراد زخمی ہو گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق کاﺅنٹی میسی سائیڈ میں فرنیچر کی دکان میں اچانک دھماکا ہوا جس سے عمارت زمین بوس ہو گئی اور ملبے تلے دبنے سے 32افرادزخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکے سے درجنوں دکانوں اورگھروں کوبھی نقصان پہنچاتاہم دھماکے کی جگہ پر ابھی بھی امدادی کام جاری ہیں اور زخمیوں میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا، ٹیم میں کون کون شامل ہو گا ؟جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت دھماکے کے باعث گری تاہم زخمیوں کو فوری طور پر نکال کر علاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتالوں میں داخل کر ا دیا گیا ہے ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکہ بظاہر گیس لیکج کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کی جگہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

برطانیہ -اہم خبریں -