گلوکار امانت علی کیخلاف اپنی شادی کی تقریب میں شیشے کا بے دریغ استعمال کرنے پر مقدمہ درج

گلوکار امانت علی کیخلاف اپنی شادی کی تقریب میں شیشے کا بے دریغ استعمال کرنے ...
گلوکار امانت علی کیخلاف اپنی شادی کی تقریب میں شیشے کا بے دریغ استعمال کرنے پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شادی کی تقریب میںپابندی کے باوجود شیشے کا استعمال کر نے پر گلو کار امانت علی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق گلوکار امانت علی کیخلاف اپنے ولیمے کی تقریب میں شیشے کا استعمال کرنے پر تھانہ مدینہ ٹاﺅن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں امانت علی ، نزاکت علی ، ہوٹل مینیجر منظور احمد اور منیجر حاجی اشرف کو بطور نامزد ملزم جبکہ 10نامعلوم ملزمان بھی مقدمے میں شامل ہیں ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا، ٹیم میں کون کونسا کھلاڑی شامل ہو گا اور کون کس کی جگہ لے سکتا ہے ؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امانت علی کی شادی کی تقریب میں شیشے کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ تقریبات میں شیشے کے استعمال پر پابندی عائد ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ۔