بھارتی نوجوانوں کا فٹبال کھیلنے سے انکار پر لیکچرا پر بیہمانہ تشدد،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

بھارتی نوجوانوں کا فٹبال کھیلنے سے انکار پر لیکچرا پر بیہمانہ تشدد،پولیس نے ...
بھارتی نوجوانوں کا فٹبال کھیلنے سے انکار پر لیکچرا پر بیہمانہ تشدد،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی نوجوانوں نے فٹ بال کھیلنے سے انکار پر لیکچرار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں 7نوجوانوں نے اپنے ساتھ فٹبال کھیلنے سے انکار پر فزکس کے 27سالہ لیکچرار کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

پاکستان کے معروف گلو کار کے خلاف مقدمہ درج ، وجہ جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

لیکچرار گریگ ہلبرٹ کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا ہر ہفتے مختلف مقامات پر فٹبال کھیلتا ہے اور واقعے کے وقت وہ اپنی ٹیم کے 6ارکان کے ساتھ ملزمان کے خلاف کھیل رہا تھا تاہم اس نے مخالفین کی بے ایمانی اور دھاندلی پر میچ کھیلنے سے انکار کیا جس پر ملزمان آگ بگولہ ہو گئے اور تشدد شروع کر دیا جس سے اس کی آنکھ پر گہرا زخم آیا ۔

پولیس کے مطابق 7میں سے 4نوجوانوں کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 3ہزار کے مچلکوں کے عوض رہائی مل گئی ۔

مزید :

بین الاقوامی -