آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایا ز کا کہنا ہے کہ اگلے 2روز کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا، قومی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے ؟جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق کالام اور استور میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہیدبینظیرآباد میں42،مٹھی، چھور، پڈعیدن اور حیدرآباد میں40جبکہ آج لاہور میں18،اسلام آباد اور کوئٹہ میں 11،کراچی 24، پشاور 14،گلگت اور ہنزہ میں 05اورچترال میں 8ڈگری تک رہنے کی توقع ہے ۔

مزید :

ماحولیات -