تیسرا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 67 رنز بنا لئے ، مزید 247 رنز کا خسارہ باقی

تیسرا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 67 رنز بنا لئے ، ...
تیسرا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 67 رنز بنا لئے ، مزید 247 رنز کا خسارہ باقی

  

ہیلمٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 67 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 247 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ ٹام لیتھم 42 رنز اور جیت روال 25 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے میں شاہ رخ خان کا کیا کردار ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جاوید آفریدی نے سوچا بھی نہ تھا، مداح بھی دنگ رہ گئے

تفصیلات کے مطابق سیڈون پارک ہیلمٹن میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 314 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 123 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے تھے جبکہ اگلے روز پوری ٹیم مجموعی سکور میں 191 رنز کے اضافے کے بعد آﺅٹ ہو گئی۔ انگلی کی انجری کے شکار کوانٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ڈین ایلگر نے 5، تھیونس ڈی برون نے 0، ہاشم آملہ نے 50، جے پی ڈومنی نے 20، فاف ڈوپلیسس نے 53، ٹیمبا باووما نے 29، ویرونون فلینڈر نے 11، کیشو مہاراج نے 9، کاگیسو ربادا نے 34 اور مورنی مورکل نے 9 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 93 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیل ویگنر نے 3، کولن ڈی گرینڈہوم نے 2 اور مچل سینٹنر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا

جنوبی افریقہ کے 314 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ہے اور 67 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسے مزید 247 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ اوپنر ٹام لیتھم 42 اور جیت روال 25 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو تیسرے روز نامکمل پہلی اننگز کا آغاز کریں گے۔

مزید :

کھیل -